ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام رمضان آرائیں میموریل فری آئی کیمپ، 232 ر-ب باوے والا میں درجنوں مریض مستفید خبر:

ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام رمضان آرائیں میموریل فری آئی کیمپ، 232 ر-ب باوے والا میں درجنوں مریض مستفید
خبر:
ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام رمضان آرائیں میموریل فری آئی میڈیکل کیمپ مہر ہاؤس، نزد گرلز ہائیر سیکنڈری سکول، چک نمبر 232 ر-ب باوے والا، فیصل آباد میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا، جہاں علاقے کے درجنوں مستحق مریضوں نے آنکھوں کے مفت معائنے، علاج اور ادویات کی سہولت سے استفادہ کیا۔
فری آئی کیمپ میں معروف ماہرِ امراضِ چشم ڈاکٹر خالد محمود ڈوگر (آئی اسپیشلسٹ) نے اپنی تجربہ کار ٹیم کے ہمراہ خدمات سرانجام دیں۔ ڈاکٹر خالد محمود ڈوگر نے مریضوں کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے آنکھوں کی بیماریوں سے بچاؤ، بروقت تشخیص اور علاج کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ کیمپ کے دوران مریضوں کو مفت آئی ڈراپس اور ادویات فراہم کی گئیں جبکہ کمزور بینائی کے شکار افراد کو دور اور نزدیک کی عینک کے درست استعمال سے متعلق مکمل رہنمائی دی گئی۔
جن مریضوں میں سفید موتیا یا کالا موتیا کی تشخیص ہوئی، انہیں آپریشن سے متعلق تفصیلی آگاہی دی گئی۔ فوری آپریشن کے مستحق مریضوں کو ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام آپریشن تھیٹر منتقل کر کے بالکل مفت کامیاب آپریشن کیے گئے اور جدید لینز ڈالے گئے، جس سے متعدد مریضوں کی بینائی بحال ہوئی۔
اس مثالی فلاحی سرگرمی کے انعقاد میں میاں ذوالفقار علی (مقیم لندن) نے کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے نہ صرف اس فری آئی کیمپ کے تمام اخراجات برداشت کیے بلکہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے کیمپ کے انتظامات کی مسلسل نگرانی بھی کرتے رہے۔ ان کے والد مہر محمد صدیق اور بھائی صوبیدار (ر) میاں غلام مصطفیٰ نے کیمپ کی میزبانی اور انتظامی امور میں بھرپور تعاون فراہم کیا جبکہ اہلِ خانہ نے مہمان نوازی اور نظم و ضبط کو مثالی بنایا۔
کیمپ کی کامیابی میں میاں غلام مرتضیٰ کی انتظامی خدمات نہایت قابلِ ذکر رہیں، جنہوں نے رجسٹریشن، مریضوں کی رہنمائی، ڈاکٹرز اور عملے کے درمیان ہم آہنگی اور مجموعی نظم و ضبط کو مؤثر انداز میں سنبھالا۔ ان کی انتھک محنت اور حسنِ انتظام کے باعث فری آئی کیمپ خوش اسلوبی سے اختتام پذیر ہوا۔
فری آئی کیمپ اور آپریشنز کے بعد میاں ذوالفقار علی، میاں شہریار علی اور میاں فارم ہاؤس کی انتظامیہ کی جانب سے مریضوں کو بحفاظت گھروں تک پہنچانے کا خصوصی انتظام بھی کیا گیا، جسے مریضوں اور ان کے اہلِ خانہ نے بے حد سراہا۔
اس موقع پر فرحان پبلک سکول مظفر کالونی کے پرنسپل میاں محمد عارف محمود، سماجی کارکن میاں ارسلان مصطفیٰ، محمد شفیق ڈوگر، محمد شوکت ڈوگر، مہر طارق محمود، میاں فرقان، میاں دانش، میاں عبداللہ عارف، میاں سمیع اللہ، میاں عبیداللہ، میاں زیان ارسلان اور میاں عبدالاحد سمیت دیگر افراد نے بھی رضاکارانہ خدمات سرانجام دیں۔
سابق پرنسپل سرگودھا میڈیکل کالج ڈاکٹر ظہور الحسن ڈوگر نے کیمپ کا خصوصی دورہ کیا اور ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ، مہر ہاؤس اور منتظمین کو مستحق مریضوں کے مفت علاج اور موتیا کے کامیاب آپریشنز پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔
ڈاکٹر خالد محمود ڈوگر نے اس موقع پر کہا کہ وہ ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ کے پلیٹ فارم سے ملک بھر میں متعدد فری آئی میڈیکل کیمپس میں خدمات انجام دے چکے ہیں اور خدمتِ انسانیت کا یہ مشن آئندہ بھی پوری لگن اور جذبے کے ساتھ جاری رہے گا۔
علاقہ مکینوں نے ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ، میاں ذوالفقار علی، ان کے اہلِ خانہ، میاں غلام مرتضیٰ اور تمام منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مہر ہاؤس فری آئی کیمپ کے انعقاد کے لیے ایک بہترین مقام ثابت ہوا اور انتظامی امور کو مثالی انداز میں سرانجام دیا گیا۔


