ڈائریکٹر پراسیکیوشن ہزارہ ریجن ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوشن کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ بار میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا

ایبٹ آباد: ڈائریکٹر پراسیکیوشن ہزارہ ریجن ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوشن کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ بار میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں ریجنل ڈائریکٹر ذیشان خان ۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر پرسکیوشن محسن مصطفی ۔ صدر ڈسٹرکٹ بار عاطف خان ۔ صدر ایبٹ آباد پریس کلب محمد شاہد چوہدری ۔ ڈی ایس پی محمد جاوید ۔ ڈسٹرکٹ پراسکیوٹر ثاقب سلطان ۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر محمد نسیم ۔ سینئیر پراسیکیوٹر سمیرا پراسیکیوٹر خرم بوٹا ۔ پراسیکیوٹر شکید اے ڈی لیاقت علی کے علاوہ سائلان کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل پیش کئے اور عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات میں در پیش پیچیدگیوں سے متعلق بھی آگا کیا ۔ کھلی کچہری میں پیش کردہ مسائل پر موقع پر ہدایات دی گئی اور بعض مسائل کے فوری حل کے لئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی گئیں ۔ اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر نے کہا کہ کھی کچہری کا مقصد عام لوگو ں کو آگاہی دینا ہے کہ مقدمات میں انصاف کی فوری فراہمی میں پراسیکیوشن کا کلیدی کردار ہے ۔فوجداری مقدمات کےفریقین ۔ سائلان شکایات کندگان کے مسائل کو سننا اور فوری حل کرنا ہے ۔ اسی طرح کسی کو بھی اس متعلق کوئی بھی ہو تو وہ برائے راست رابطہ کرے ۔ کھلی کچہری مستقل بنیادوں پر لگائی جائے گی ۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے استفادہ حاصل کر سکیں ۔ محسن مصطفی نے کہا کہ پراسکیوشن کا ادارہ 2005 میں شروع کیا گیا جس کا مقصد عدالتوں میں آنے والے افراد کی رہنمائی کرنا اور بروقت انصاف دلانا تھا اسی سلسلہ میں صوبائی ڈائریکٹریٹ کی جانب سے ہدایات کی روشنی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ۔ پراسیکیوشن کا بڑا اہم کردار ہے جو بھی پولیس مقدمہ درج کرے گی یا ریمانڈ طلب کرے گی اس میں پراسیکیوشن سے ضرور رابطہ کرے گی ۔ تفتیش کے دوران کوئی نقص رہ جاتا ہے اس کی درستگی بھی یہی ادارہ کرے گا ۔ عدالتوں میں بھی اگر کوئی پرائیویٹ وکیل ہو بھی تو اس سے ہماری معاونت ہوتی ہے آپ سب کو بتائیں جب بھی اگر کوئی مقدمے کا سامنا ہو تو وہ پراسیکیوشن سے رابطہ ضرور کرے ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر ثاقب سلطان ۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر نسیم نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا کہ وہ یہاں تشریف لا ئے اپنی قیمتی آراء سے نوازا شرکاء نے کھلی کچہری کو سرہا اوراسے بے گناہ مقدمات میں الجھے افراد کے لئے خوش آئند قراردیا


