چیف آپریٹنگ آفیسر میڈی کیم گروپ خرم خلیل نینی تال والاکی جانب سے
سری لنکا پاکستان بزنس کونسل کے صدر اندرا کوشل راجاپاکسا کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام

کراچی چیف آپریٹنگ آفیسرمیڈی کیم گروپ آف کمپنیزخرم خلیل نینی تال والا نے کراچی میں سری لنکا پاکستان بزنس کونسل کے صدر اندرا کوشل راجاپاکسا کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا۔اس موقع پر طاہر خان اورارشد افتخاربھی موجود تھے۔ظہرانے کے دوران دو طرفہ کاروبار کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا اور سری لنکا پاکستان بزنس کونسل کے صدر اندرا کوشل راجاپاکسا نے کاروبار کے مواقع تلاش کرنے کیلئے پاکستانی تاجر برادری کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔جس نے باہمی تعاون کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان گہرے فہم کو فروغ دینے کے طریقوں کے بارے میں خیالات اور نقطہ نظر کا تبادلہ ممکن بنایا۔ملاقات میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور ثقافتی تعاون کو بہتر بنانے کے طریقوں پر بات کی گئی۔میڈی کیم گروپ آف کمپنیز کی مصنوعات سری لنکا پاکستان بزنس کونسل کے صدر اندرا کوشل راجاپاکسا کو دکھائیں، انہوں نے میڈی کیم گروپ آف کمپنیز کی مصنوعات کو سراہا۔ظہرانے کے اختتام پر چیف آپریٹنگ آفیسرمیڈی کیم گروپ آف کمپنیزخرم خلیل نینی تال والا نے سری لنکا پاکستان بزنس کونسل کے صدر اندرا کوشل راجاپاکسا کومیڈی کیم کی مصنوعات کا تحفہ پیش کیا۔


