چھے ماہ اور ایک سال سے زائد مدت سے زیر التوا کیسز کو جلد از جلد پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے،تمام مجسٹریٹس اس بات کو یقینی بنائیں,خالد اقبال
چھے ماہ اور ایک سال سے زائد مدت سے زیر التوا کیسز کو جلد از جلد پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے،تمام مجسٹریٹس اس بات کو یقینی بنائیں کہ کورٹ کیسز کے جلد حل کو یقینی بناتے ہوئے لوگوں کے مسائل کا حل یقینی بنایا جائے اورکورٹ فائن ریکوری کو مزید بہتر بناتے ہوئے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آبادخالد اقبال
ڈسٹرکٹ ریونیو ری ویو میٹنگ کا انعقاد ڈپٹی کمشنر خالد اقبال کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آباد میں منعقد ہوا جس میں تمام ریونیو افسران نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد جبریل رضا نے ریونیو کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس میں ماہ جولائی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے تمام مجسٹریٹس، تحصیداران، نائب تحصیلداران کو ہدایات جاری کیں کہ ضلعی انتظامیہ کے دفاتر میں آنے والے شہریوں کو سہولیات کی فراہمی اور سروسز کے حوالے سے ہرممکن سہولت اور آسانی پیدا کی جائیں اور اس بات کا خیال رکھا جائے۔ انہوں نیچھے ماہ اور ایک سال سے زائد مدت سے زیر التوا ریونیو کورٹ کیسز کے حوالے سے فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئیہدایات جاری کیں کہ لوگوں کے 6 ماہ، ایک سال سیچلنے والے کیسوں کا فیصلہ اور ریلیف کی جلد فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے تمام مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کیں کہ کورٹ کیسز کے جلد حل کو یقنی بناتے ہوئے لوگوں کے مسائل کا حل یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر خالد اقبالنے کورٹ فائن ریکوری، فارسٹ فائن ریکوری کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس، ریونیو سٹاف کو روزانہ کی بنیاد پر فروٹ، سبزی اور پولٹری کی پرائس فکسیشن میں اشیاء کی قیمت کو کم از کم نرخوں پر فکس کرتے ہوئے شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کے حوالے سے ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال نے ہدایات دیں کہ کمپیوٹرائزیشن آف لینڈ ریکارڈ کی تکمیل میں حائل مسائل کو جلد حل کر کے مکمل کیا جائے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد جبریل رضا،اسسٹنٹ کمشنر ثقلین سلیم، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر -1علی شیر خان خلیل، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر -2لبنیٰ اقبال،ڈپٹی ڈائریکٹر سروس ڈیلوری سنٹر محمد سجاد،تحصیلدار،نائب تحصیلدار اور دیگر افسران نے شرکت کی۔


