ہزارہ

پوری قوم کو یوم تکبیر کی مبارکباد۔27برس پہلے ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور دیگر سائنسدانوں نے قوم کو ایٹم بم کا تحفہ دیا۔ شہنیلہ خانزادہ

پوری قوم کو یوم تکبیر کی مبارکباد۔27برس پہلے ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور دیگر سائنسدانوں نے قوم کو ایٹم بم کا تحفہ دیا۔اسلامی ملک پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا۔ جسکی بنیاد شہیدقائد عوام ذوالفقار علی بھتو نے فرانس سے ایٹمی ری ایکٹر پلانٹ لا کر رکھی تھی۔ شہنیلہ خانزادہ
جو فوج کے خلاف مہم چلا رہے ہیں وہ بھی مودی کی طرح پاکستان دشمن ہیں۔ 24کروڑ عوام فوج کی طاقت ہیں۔ ابرار احمد صدیقی
مودی نے جو زبان استعمال کی ہے کوئی حرکت کی تو عبرت کا نشان بنادیں گے۔ صدر انجمن اتحاد ملت عبدالحفیظ انصاری، کراچی رائٹس آرگنائزیشن کے نائب صدر عقیل احمد، کووا کراچی کے چیئرمین محمد اظہرکا خطاب

کراچی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما و سینئر نائب صدر آزاد رائٹرز فورم پاکستان شہنیلہ خانزادہ نے پوری قوم کو یوم تکبیر کی مبارکباد پیش کی ہے۔ 27برس پہلے ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور دیگر سائنسدانوں نے قوم کو ایٹم بم کا تحفہ دیا۔اسلامی ملک پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا۔ جسکی بنیاد شہیدقائد عوام ذوالفقار علی بھتو نے فرانس سے ایٹمی ری ایکٹر پلانٹ لا کر رکھی تھی۔ ہم افواج پاکستان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔سپاہ سالار فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کا نام روشن کیا۔ دس مئی کو فتح انکی اور فضائیہ کی شاندار کارکردگی کا بین ثبوت ہے۔ انہوں نے انجمن اتحاد ملت پاکستان کے یوم تکبیر کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ چیئرمین اینٹی کرائم فار ہیومن رائٹس آرگنائزیشن و رہنما ایم پی پی ابرار احمد صدیقی، صدر انجمن اتحاد ملت عبدالحفیظ انصاری، کراچی رائٹس آرگنائزیشن کے نائب صدر عقیل احمد، کووا کراچی کے چیئرمین محمد اظہر نے بھی خطاب کیا۔ مہمان خصوسی شہنیلہ خانزادہ نے کہا کہ بھارت خطے کاانتہا پسند ہندو توا نظریات اور اقلیتوں کا دشمن ہے۔ بی جے پی ٹیررسٹ آرگنائزیشن اور را سرپرست ہے۔ دنیا کو مودی کا فاشسٹ چہرہ نظر آرہا ہے اب ایکشن بھی لے۔ چیئرمین بلاول بھٹو نے مودی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔ آج یوم تکبیر کے موقع پر قوم عہد کرے کہ متحد ہوکر اندرونی اور بیرونی دونوں دشمنوں کو نشان عبرت بنانے کے لئے افواج پاکستان کے ساتھ قدم سے قدم ملائے۔ ہم ایٹمی طاقت ہیں لیکن مغرور نہیں ہیں۔امن پسند ملک ہیں۔ لیکن بھارت نے جارحیت کی تو ہماری مسلح افواج سبق دینا جانتی ہیں۔ بلوچستان کے دہشت گرد بھارتی آشیر باد پر پراکسی وار کر رہے ہیں قوم اب انہیں بھی نشان عبرت بنانے میں فوج کے ساتھ ہوگی۔ پاکستان ہم سب کی ریڈ لائن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس دن کو یوم عزم کے طور پر منانا چاہئے۔ ابرار احمد صدیقی نے کہا کہ فوج ہمارا مان ہے جو فوج کے خلاف مہم چلا رہے ہیں وہ بھی مودی کی طرح پاکستان دشمن ہیں۔ 24کروڑ عوام فوج کی طاقت ہیں۔ عاصم منیر فیلڈ مارشل ہمارے ہیرو ہیں۔ مودی نے جو زبان استعمال کی ہے کوئی حرکت کی تو عبرت کا نشان بنادیں گے۔ عبدالحفیظ انصاری نے کہا کہ نواز شریف نے جرات کی ہم اسکا خیر مقدم کرتے ہیں۔ شہباز شریف اور فوج ایک پیج پر ہیں جو ملک کے لئے نیک شگون ہیں جو سیاست کرکے ملک کا نام خراب کر رہے ہیں وہ ہمارے دوست نہیں ہوسکتے۔ ذولفقار علی بھٹو کا پودا 28مئی کو تن آور درخت بنا۔ یوم تکبیر بھارت کو للکار ہے ہم زندہ قوم ہیں۔ عقیل احمد نے کہا کہ پاکستان ناقابل تسخیر ہے اور ہمیشہ زندہ باد رہے گا۔ محمد اظہر نے کہاکہ پاکستان کی افواج مان آن شان ہیں۔ پاکستان کو ہمیشہ قائم رہنا ہے اور یہ ولیوں کی زمین ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button