تعلیم و صحت

پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے 19 جنوری تک بند رکھنے کا اعلان

پنجاب حکومت نے شدید سردی، دھند اور طلبہ کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 19 جنوری تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق اسکولز، کالجز اور دیگر تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق موجودہ موسمی صورتحال کے باعث طلبہ، اساتذہ اور والدین کو مشکلات کا سامنا ہے، جس کے پیش نظر موسمِ سرما کی تعطیلات میں توسیع کی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کی صحت حکومت کی اولین ترجیح ہے، اسی لیے تعلیمی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق تعلیمی ادارے 20 جنوری سے دوبارہ کھلنے کا امکان ہے، تاہم موسم کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے مزید فیصلے کیے جا سکتے ہیں۔ والدین اور طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی نئی اطلاع کیلئے محکمہ تعلیم کے سرکاری اعلانات پر نظر رکھیں۔

واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں شدید دھند اور سردی کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ سڑکوں پر حدِ نگاہ کم ہونے سے حادثات کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button