ہزارہ

پاکستان کے استحکام اور اسکی ترقی کے لئے کردار ادا کرنا ہے۔ اس وقت قوم کو آپس میں رواداری محبت، یگانگت اور پاکستان سے محبت، اتحاد کی ضرورت ہے یہی میرا درس ہے۔ کارکنان اسی جزبے کے تحت کام کو تیز کریں۔ ڈاکٹر عشرت العباد

قومی سوچ جگا کر ملک میں میری پہچان پاکستان کے نعرے کو فروغ دیا۔ ہم پاکستان اور افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ریڈ لائن سمجھتے ہیں۔ پاکستان کی معیشت کی بہتری اور پاکستان کو کامیاب ریاست بنانے کے لئے قوم کو صرف ایک قوم پاکستانی قوم بننا ہوگا۔ محمد عامر رکن مرکزی کمیٹی MPP

کراچی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سابق گورنر سندھ و روح رواں MPP ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان کے استحکام اور اسکی ترقی کے لئے کردار ادا کرنا ہے۔ اس وقت قوم کو آپس میں رواداری محبت، یگانگت اور پاکستان سے محبت، اتحاد کی ضرورت ہے یہی میرا درس ہے۔ کارکنان اسی جزبے کے تحت کام کو تیز کریں اور تمام ساتھیوں کو جو تیزی سے MPPمیں شامل ہو رہے ہیں ساتھیوں کو مبارکباد پیش کی۔ ہمارا عزم ہے کہ ہم سب ملکر پپاکستان کو مستحکم اور مضبوط بنائیں گے۔ تاکہ ملک ترقی اور درست سمت کی جانب گامزن ہوسکے۔ انہوں نے یہ بات نارتھ ناظم آباد میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب میں کہی۔ مرکزی کمیٹی کے رکن محمد عامر نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عشرت العباد نے قومی سوچ جگا کر ملک میں میری پہچان پاکستان کے نعرے کو فروغ دیا۔ ہم پاکستان اور افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ریڈ لائن سمجھتے ہیں۔ پاکستان کی معیشت کی بہتری اور پاکستان کو کامیاب ریاست بنانے کے لئے قوم کو صرف ایک قوم پاکستانی قوم بننا ہوگا۔ پاکستان کسی منفی سیاست منفی سوچ اکا متحمل نہیں ہوسکتا۔ ملک میں نئی سوچ ہمارا بنیادی نکتہ ہے۔ سیاست قومی اور ملک کی ترقی سے جڑی ہونی چاہئے۔ گڈ گورننس کے بغیر ملک کو درست سمت پر نہیں لے جایا سکتا۔ جو ماضی میں ہوتا رہا اس سے ہٹ کر ملک کو اپنی صلاحیتوں اور مایوسی کے اندھیروں سے نکالنے کے لئے ہی ہم نے کردار شروع کیا ہے۔ یہی ہمارا پیغام ہے۔ ہم نفرت کی سیاست کے خاتمے اور ملک کو عدم استحکام سے دور کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ اس موقع پر محمد عامر نے نارتھ ناظم آباد کی ٹاؤن کمیٹی کا بھی اعلان کیا۔ سخت سردی کے باوجود بڑی تعداد میں نارتھ ناظم آباد کے ساتھیوں اور MPPکے پیغام کے ساتھ جڑنے والے عوام نے شرکت کی۔

…………………………

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button