foreign brides datingعالمیقومی

وزیراعظم کی منظوری سے 19 سفیروں اور قونصل جنرلز کی تقرری، محمد حسنین یوسف کو دارالسلام بھیج دیا گیا

حکومت کا معاشی سفارت کاری پر زور، نئی تعیناتیاں پاکستان کے عالمی روابط کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش قرار

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی منظوری سے حکومتِ پاکستان نے 19 سفیروں اور قونصل جنرلز کی تقرری کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جو مختلف اہم عالمی دارالحکومتوں اور شہروں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ان تقرریوں کو حکومت کی گزشتہ دو برسوں پر محیط متحرک خارجہ پالیسی اور بین الاقوامی روابط کے تسلسل کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے، جس میں خصوصی طور پر “معاشی سفارت کاری” پر زور دیا گیا ہے۔

اعلان کے مطابق جن سفیروں اور ہائی کمشنرز کو تعینات کیا گیا ہے ان میں بنکاک کے لیے مس سعدیہ الطاف قاضی، برلن کے لیے مسٹر سلمان شریف، دارالسلام کے لیے مسٹر محمد حسنین یوسف، دوشنبہ کے لیے مسٹر عرفان احمد، جنیوا کے لیے مسٹر طاہر حسین اندرابی، کمپالا کے لیے مسٹر اشعر شہزاد، کھٹمنڈو کے لیے مسٹر محمد عامر خان، لندن کے لیے چوہدری ٹیپو عثمان، نیروبی کے لیے ڈاکٹر بلال احمد، اوسلو کے لیے مسٹر عاصم علی خان، اسٹاک ہوم کے لیے مسٹر احمد امجد علی، تاشقند کے لیے مسٹر محمد مدثر ٹیپو اور تہران کے لیے مسٹر عمران احمد صدیقی شامل ہیں۔

خصوصی طور پر مسٹر محمد حسنین یوسف کی دارالسلام (تنزانیہ) میں بطور سفیر تعیناتی کو اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ سفارتی حلقوں کے مطابق وہ افریقی خطے میں پاکستان کے تجارتی اور اقتصادی مفادات کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کریں گے، جبکہ دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دینے کی توقع کی جا رہی ہے۔

قونصل جنرلز کی تقرریوں میں فرینکفرٹ کے لیے مسٹر علی انصر زیدی، گوانگژو کے لیے مسٹر یاسر اقبال بٹ، قندھار کے لیے مسٹر شہباز حسین، لاس اینجلس کے لیے مسٹر سراج احمد خان، مزارِ شریف کے لیے مسٹر اویس احمد خان اور مونٹریال کے لیے مسٹر فیصل ابڑو شامل ہیں۔

حکومت نے وزارتِ خارجہ اور بیرونِ ملک خدمات انجام دینے والے سفارتکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور خاموش مگر مؤثر خدمات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نئے تعینات ہونے والے نمائندے پاکستان کے قومی مفادات، سرمایہ کاری کے فروغ اور عالمی سطح پر مثبت تشخص کو مزید مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ 🇵🇰

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button