ہزارہ

میری پہچان پاکستان کی تنظیمی کمیٹی نے کراچی کے ٹاؤنز کے بعد میری پہچان پاکستان لیبر ونگ کا اعلان کردیا

سیف یار خان نگراں، عزیر شاہ ممبر لیبر ونگ، زبید اللہ، محمد صابر، عبدالقیوم زئی ممبران مرکزی لیبر ونگ ہونگے

کراچی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) میری پہچان پاکستان کی تنظیمی کمیٹی نے کراچی کے ٹاؤنز کے بعد میری پہچان پاکستان لیبر ونگ کا اعلان کردیا۔ سیف یار خان نگراں، عزیر شاہ ممبر لیبر ونگ، زبید اللہ، محمد صابر، عبدالقیوم زئی ممبران مرکزی لیبر ونگ ہونگے۔ سیف یار خان اور انکے ممبران لیبر کے معاملات کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ سیف یار خان نگراں MPPلیبر ونگ نے کمیٹی کے اجلاس میں کہا ہے کہ ڈاکٹر عشرت العباد محنت کشوں کو اصل مقام اور پاکستان کا اثاثہ کہتے ہیں۔ پاکستان کو مستحکم بنائیں گے۔ ملک بھر میں تمام اداروں میں MPPلیبر ونگ فعال کردار ادا کرے گی۔، ٹیم کے اراکین سارے امور سے واقف ہیں۔عزیر شاہ ممبر لیبر ونگ، زبید اللہ، محمد صابر، عبدالقیوم زئی ممبران مرکزی لیبر ونگ نے کہا ہے کہ  پنشنرز، تنخواہوں سے محرومی، ماروائے قانون اقدامات پر MPPعملی کاوش کرے گی۔  ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تمام ادارے ڈاکٹر عشرت العباد کی آواز بنیں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button