ہزارہ

میری زندگی کا مقصد جٹ برادری کے ساتھ ساتھ تمام انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔ چوہدری مولوی خالد جٹ۔

جٹ فیڈریشن بلا تفریق تمام نوع انسانی کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ چوہدری طارق جٹ۔

 

میری زندگی کا مقصد جٹ برادری کے ساتھ ساتھ تمام انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔ چوہدری مولوی خالد جٹ۔

جٹ فیڈریشن بلا تفریق تمام نوع انسانی کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ چوہدری طارق جٹ۔
بھٹہ صاحب کے ڈیرے پر اتنی رونق دیکھ کر میں خود کو اور مضبوط سمجھ رہا ہوں۔ چوہدری زاہد محمود راں۔
جاٹ قبیلہ کی تنظیم "جٹ فیڈریشن گوجرانولہ” کی طرف سے شہر کی تمام یونین کونسلز اور گردونواح کے علاقوں میں موسم سرما کی کارنر میٹنگز کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ پہلی میٹنگ سینیئر کالم نگار ، ماہر تعلیم، سوشل ورکر اور پاکستان زندہ باد بیسک آرگنائزیشن کے سینیئر نائب صدر گوجرانوالہ ڈویژن ایم فاروق انجم بھٹہ کی رہائش گاہ سرفراز کالونی کنگنی والا میں منعقد ہوئی جس میں مرکزی قیادت بابائے جٹاں چوہدری مولوی محمد خالد جٹ (بانی) , چوہدری طارق محمود جٹ (صدر ),جاوید احمد بوبک (جنرل سیکرٹری) ,چوہدری زاہد محمود راں (سئنیر نائب صدر ), چوہدری شاہد عمران وڑائچ (نائب صدر),چوہدری حافظ طارق محمود وڑائچ (نائب صدر), چوہدری غلام سرور ورک چوہدری زاہد ربانی جٹ (سیکرٹری نشر واشاعت) چوہدری محمود گوندل (ممبر سپریم کونسل جٹ فیڈریشن) نے شرکت کی ۔ مقررین نے خطاب میں کہا کہ ھم اپنی برادری کی فلاح وبہبود کے لیے کوشاں ہیں ۔ مقررین نے جٹ برادری کے علاوہ بھی تمام نوع انسانی کی خدمت کرنے کے جذبے کا اعادہ کیا اور مل جل کر اور برادریوں کے لیے بھی آسانیاں پیدا کرنے کے لیے کوشش کرنے کا اظہار کیا۔ مولوی خالد جٹ نے کہا کہ جٹ فیڈریشن عرصہ 45 سال سے انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ چودری طارق جٹ نے کہا کہ ہمارے دل میں بلا تفریق انسانیت کی خدمت کا جذبہ ہونا چاہئے۔ چودری شاہد عمران نے کہا کہ پنجاب کی طرح دوسرے صوبوں میں بھی ہم جٹ فیڈریشن کو متعارف کروا رہے ہیں۔ چوہدری غلام سرور ورک نے تمام حاضرین سے جٹ فیڈریشن کا بھرپور ساتھ دینے کے لیے درخواست کی۔ آخر میں مولوی خالد جٹ نے کہا کہ جٹ فیڈربیشن کی رکنیت سازی کی مہم جاری و ساری ہے جس میں آپ سب کا حصہ لینا بہت ضروری ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button