قومی

متحدہ اتحاد عباسیہ کا کراچی میں تاریخی عوامی پاور شو، عالمی سطح پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری

کورنگی گراؤنڈ میں ہزاروں افراد کی شرکت، بیرونِ ملک سے عباسی رہنماؤں کی آمد، اسلام آباد کنونشن میں تاریخی اعلان کا عندیہ

خاندانِ عباسیہ کی حقیقی عالمی نمائندہ تنظیم متحدہ اتحاد عباسیہ نے کراچی کے کورنگی گراؤنڈ میں ایک عظیم الشان عوامی پاور شو منعقد کر کے عباسی برادری کے اتحاد اور یکجہتی کو عالمی سطح پر نمایاں کر دیا۔ اس تاریخی اجتماع میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، جن میں خواتین اور نوجوانوں کی بڑی تعداد شامل تھی، جنہوں نے ریلیوں کی صورت میں بھرپور شرکت کر کے پروگرام کو یادگار بنا دیا۔

پاور شو میں قطر، عرب امارات، برطانیہ، امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جاپان سمیت مختلف ممالک سے متحدہ اتحاد عباسیہ کے عہدیداران اور نمائندہ شخصیات نے شرکت کی، جس سے یہ واضح ہوا کہ متحدہ اتحاد عباسیہ خاندانِ عباسیہ کی ایک منظم اور فعال عالمی نمائندہ تنظیم ہے۔ کامیاب اجتماع پر دنیا بھر سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

برطانیہ سے شاہد خان عباسی اور شیراز خان عباسی، امریکہ سے شوکت عباسی اور فاروق مرزا، قطر سے مرتضیٰ عباسی اور شبیر عباسی سمیت بیرونِ ملک مقیم عباسی رہنماؤں نے سردار ممتاز عباسی انقلابی کو شاندار عوامی طاقت کے مظاہرے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ پاکستان بھر سے مختلف برادریوں کے سربراہان جن میں عقیل سولنگی، میر نزیر مغیری، عطا محمد کھوسہ، تنظیم الاعوان کے نعیم اعوان، کھوسہ، انصاری اور لاشاری برادری کے نمائندگان شامل ہیں، نے بھی اس تاریخی کامیابی کو سراہا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار ممتاز عباسی انقلابی نے اعلان کیا کہ کراچی کے بعد اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں بھی بڑے اور تاریخی اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کنونشن میں متحدہ اتحاد عباسیہ کی جانب سے ایک تاریخی اعلان کیا جائے گا جو عباسی برادری کے مستقبل کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ اتحاد عباسیہ کا مقصد تمام برادریوں کو متحد کر کے ایک مضبوط، باوقار اور منظم پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے، اور کراچی کا تاریخی پاور شو اس عزم کی واضح مثال ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button