ہزارہ

عوام کو خدمات کی بروقت فراہمی میں رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن کا کردار اہم ہے۔ ڈی ایم او رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن

 

عوام کو خدمات کی بروقت فراہمی میں رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن کا کردار اہم ہے۔ شہری خدمات کی فراہمی میں درپیش مشکلات کی بروقت نشاندہی کریں اور اپنے حقوق سے متعلق لازمی آگاہی حاصل کریں۔ ان خیالات کا اظہار خیبرپختونخوا رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن ایبٹ آباد کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر عزیز اللہ یوسفزئی نے پختونخوا ریڈیو ایبٹ آباد کے عوامی خدمات کی بروقت فراہمی سے متعلق خصوصی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈی ایم او عزیز اللہ یوسفزئی نے کہا کہ رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن 2014 میں قائم ہوا اور ابتداء میں صرف 16 کے قریب سروسز ہی اس میں شامل تھیں جو کہ اب بڑھ کر 80 تک پہنچ چکی ہیں اور ان میں مزید اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ خدمات کمیشن قانون نے خدمات کے حصول کے طریقہ کار کو مزید آسان اور شفاف اور وقت کا پابند بنایا ہے۔ رائٹ ٹو پبلک سروسز ایکٹ کے سیکشن فور کے تحت اعلان کردہ خدمات کے حصول کے لیے متعلقہ دفاتر اور متعلقہ ذمہ دار سرکاری افسر اور کتنے وقت وہ مخصوص خدمت فراہم کی جائی گی کا واضح تعین کر دیا گیا ہے۔ عزیز اللہ یوسفزئی نے بتایا کہ رائٹ ٹو پبلک سروسز ایکٹ کے تحت اعلان کردہ 13 محکموں کی 80 خدمات میں ڈومیسائل کا اجراء، فرد اراضی، اسلحہ لائسنس، ایف آئی آر کا اندراج، تعلیمی اسناد کے اجراء کی خدمات کی عوام و الناس کو فراہمی کے لیے متعلقہ ذمہ دار اہلکار اور اس خدمت کی ایک مخصوص وقت کے اندر فراہمی کا تعین کر دیا گیا ہے۔ خدمات کمیشن قانون کے شہریوں کو یہ حق حاصل ہے کہ اگر کوئی خدمت/سروس مخصوص وقت کے اندر فراہم نہیں کی جاتی تو وہ اسی ادارے کے سربراہ کو ایک سادہ کاغذ پر اپیل/ درخواست لکھ کر دے گا۔ اگر اپیلٹ اتھارٹی 30 دن اندر اس پر فیصلہ نہیں کرتی اور متعلقہ شہری کو وہ سروس فراہم نہیں ہوتی تو وہ شہری براہِ راست رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن کے ضلعی دفتر تشریف لا سکتے ہیں۔ رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن کے ضلعی دفتر کو سوشل میڈیا کے ذریعے بھی شکایت درج کرائی جا سکتی ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button