قومی
عمران خان کی رہائی کے لیے سیاسی جدوجہد کا آغاز، احتجاج اور جلسوں کی تیاری
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ملک گیر تحریک، عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے سیاسی جدوجہد کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق احتجاجی مظاہروں، جلسوں اور عوامی رابطہ مہم کے ذریعے منظم تحریک چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی قیادت کا کہنا ہے کہ عمران خان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ان کی رہائی آئین و قانون کے مطابق عوام کا بنیادی حق ہے۔ پارٹی رہنماؤں نے واضح کیا کہ تحریک پُرامن ہوگی اور کسی قسم کے تشدد کا راستہ اختیار نہیں کیا جائے گا۔
سیاسی مبصرین کے مطابق عمران خان کی رہائی کے مطالبے نے ملکی سیاست میں ایک بار پھر ہلچل مچا دی ہے اور آنے والے دنوں میں سیاسی سرگرمیوں میں مزید تیزی متوقع ہے۔



