ہزارہ

علاقہ تھل کے ایک اور قابل فخر سپوت کااعزاز، ہردلعزیز تعلیمی شخصیت ظہیر عباس بھٹی بطور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نورپورتھل تعینات، عوامی ،سماجی ،تعلیمی ، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناوں کااظہار

خوشاب علاقہ تھل کے ایک اور قابل فخر سپوت کااعزاز، ہردلعزیز تعلیمی شخصیت ظہیر عباس بھٹی بطور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نورپورتھل تعینات، عوامی ،سماجی ،تعلیمی ، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناوں کااظہار۔ واضح رہے کہ ممتازماہرتعلیم ظہیر عباس بھٹی قبل ازیں بطور ڈپٹی ڈی ای او قائدآبادتعینات تھے۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو اعلی ا صلاحیتوں سے سرفراز کیا ہے۔ آپ پروقار، بردبار، ملنسار اور معاملہ فہم شخصیت کے مالک ہیں۔ اپنی ہردلعزیز شخصیت کی وجہ سے علاقہ بھر میں نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں۔ یاد رہے کہ نامور ماہر تعلیم ظہیر عباس بھٹی بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سی ای او ایجوکیشن آفس خوشاب ، ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائ سکول بمبول اور ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائ محمودشہید گرانقدر تعلیمی خدمات سرانجام دے چکےہیں۔ عوامی، سماجی اور تعلیمی حلقوں نے ان کی بطور ڈپٹی ڈی ای او تحصیل نورپورتھل تعیناتی کا دلی خیرمقدم کرتے ہوءے ان کی مزید شاندار کامیابیوں کےلیے نیک خواہشات کااظہارکیاہے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button