ہزارہ

شیرِ خدا حضرت علیؓ کے یومِ پیدائش پر نیو کراچی فائیو ایف میں پُرنور تقریب

حضرت علیؓ کی سیرتِ طیبہ، عدل و شجاعت کے پیغام کو اجاگر کیا گیا، معزز شخصیات کی بھرپور شرکت

کراچی (پ ر) نیو کراچی فائیو ایف میں مہدیس اور سید امیر علی شاہ کی جانب سے، جبکہ معزز سرپرست سید ممتاز شاہ نقوی کی سرپرستی میں شیرِ خدا، امیرالمؤمنین حضرت علیؓ کرم اللہ وجہہ کے یومِ پیدائش کے پُرنور اور بابرکت موقع پر نہایت عقیدت و احترام سے بھرپور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس روح پرور محفل میں حضرت علیؓ کی عظیم سیرت، عدل و انصاف، شجاعت، تقویٰ اور حق پسندی پر روشنی ڈالی گئی۔ مقررین نے کہا کہ حضرت علیؓ کی زندگی انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے اور آپؓ کی تعلیمات آج بھی ہمارے لیے مکمل ضابطۂ حیات کی حیثیت رکھتی ہیں۔ تقریب کے دوران خوشی کے اس بابرکت موقع پر کیک بھی کاٹا گیا اور اجتماعی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں معزز شخصیات نے شرکت کر کے محفل کو مزید وقار بخشا، جن میں چیئرمین فائیو ڈی میر بلج بلوچ، میر غلام مغسی، علی رضا مغسی، خالد بلوچ اور کامران صدر سمیت دیگر معززین شامل تھے۔
آخر میں ملک و قوم کی سلامتی، امن و بھائی چارے، باہمی اتحاد اور امتِ مسلمہ کی سربلندی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں حضرت علیؓ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے اور ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button