شفیع جان کے ہمراہ ایک وفد نے ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کا دورہ کیا۔

ممبر صوبائی اسمبلی و ڈیڈک چئیرمین شفیع جان کے ہمراہ ایک وفد نے ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کا دورہ کیا۔
ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بابر خان تنولی نے وفد کو خیبرپختونخوا سیٹیز امپروومنٹ پراجیکٹ کے تحت کوہاٹ شہر میں جاری واٹر سپلائی سسٹم کے حوالے سے بریف کیا۔
اس موقع پر ریجنل میونسپل آفیسر عتیق الرحمن، تحصیل میونسپل آفیسر محمد شعیب، ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کے ڈپٹی جنرل مینیجر طاہر عفیف، سی آئی یو کے ریزیڈنٹ انجنئیر فصیح اللہ، انفراسٹرکچر انجینیئر جنید حسن اور علاقہ عمائدین بھی موجود تھے۔
علاقہ عمائدین کی طر ف سے اس بات پر زور دیا گیا کہ شہر کے جو علاقے ابھی تک واٹر سپلائی پراجیکٹ میں شامل نہیں ہیں ان علاقوں کو جلد از جلد پراجیکٹ میں شامل کیا جائے تا کہ وہ علاقے بھی واٹر سپلائی پراجیکٹ سے مستفید ہوسکیں۔
ممبر صوبائی اسمبلی و ڈیڈک چئیرمین شفیع جان نے تحصیل میونسپل آفیسر محمد شعیب کو ہدایات جاری کیں کہ ٹی ایم اے کے ملازمین کی تنخواہیں اور بقایاجات بروقت ڈبلیو ایس ایس سی کو ادا کردی جائیں۔


