قومی

سیچن کے برزل پاس میں برفانی تودہ گرنے سے کیپٹن سمیت 3 فوجی جوان شہ

شہداء کا تعلق پاک فوج سے تھا، واقعہ انتہائی دشوار گزار علاقے میں پیش آی

سیچن کے بلند و بالا اور برف سے ڈھکے علاقے برزل پاس میں برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں پاک فوج کے تین جوان شہید ہو گئے، جن میں ایک کیپٹن بھی شامل ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق واقعہ دورانِ ڈیوٹی پیش آیا، جب اچانک برفانی تودہ فوجی چوکی کے قریب آ گرا۔

شہید ہونے والے جوان شدید موسمی حالات کے باوجود اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔ پاک فوج کے ریسکیو دستوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے امدادی کام شروع کیا، تاہم شدید برف باری اور خراب موسم کے باعث مشکلات کا سامنا رہا۔

واقعے پر پاک فوج کے اعلیٰ افسران اور عوامی حلقوں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ شہداء کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button