قومی

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا خواتین کے عالمی دن پر خصوصی پیغام

تمام خواتین کو سلام پیش کرتا ہوں جو معاشرے کی ترقی، استحکام، اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، شرجیل انعام میمن

پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ خواتین کے حقوق اور ان کے تحفظ کو ترجیح دی ہے، شرجیل انعام میمن

حکومت سندھ پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کے مطابق خواتین کو مساوی حقوق اور مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، شرجیل انعام میمن

حکومت سندھ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے ویژن کے مطابق خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے ہیں، شرجیل انعام میمن

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دنیا کی سب سے بڑی ہاؤسنگ اسکیم کے تحت گھروں کے مالکانہ حقوق خواتین دے رہے ہیں، شرجیل انعام میمن

شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے خواتین کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام متعارف کرایا، شرجیل انعام میمن

لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام آج بھی پورے ملک میں لاکھوں خواتین اور بچوں کو صحت کی سہولیات فراہم کر رہا ہے، شرجیل انعام میمن

لاکھوں ضرورتمند خواتین کو مالی امداد کی فراہمی کے لئے صدر آصف علی زرداری نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا آغاز کیا، شرجیل انعام میمن

بے زمین ہاریوں کو زمین فراہم کرنے کے تاریخی پالیسی کے تحت خواتین کسانوں کو بھی زمین دی جا رہی ہے تاکہ وہ معاشی طور پر خودمختار بن سکیں، شرجیل انعام میمن

پاکستان میں پہلی بار، لاڑکانہ اور شہید بینظیر آباد میں گرلز کیڈٹ کالج کا قیام اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم خواتین کو تعلیم کے مساوی مواقع فراہم کر رہے ہیں ، شرجیل انعام میمن

بلا خوف و خطر اپنی روزمرہ کی مصروفیات جاری رکھنے کے لئے خواتین کے لیے پنک بس سروس شروع کی گئی، شرجیل انعام میمن

حکومت سندھ کی جانب سے مستحق اور محنت کش خواتین کو مفت اسکوٹیز فراہم کرنے کا منصوبہ متعارف کرایا جا رہا ہے، شرجیل انعام میمن

خواتین کو بااختیار بنانا شہید بی بی کا ویژن تھا، ،صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں ہم اس ویژن کو آگے بڑھا رہے ہیں، شرجیل انعام میمن

خواتین کے حقوق کے تحفظ لئے کاوشیں جاری رکھیں گے تاکہ خواتین ہر میدان میں ترقی کر سکیں، شرجیل انعام میمن

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button