سندھ رنگ بال ایسوسی ایشن کے انتخابات میں سینیٹر بیرسٹر ضمیر حسین گھومرو(چیئرمین)
اشفاق احمد (صدر)اور مس راشیدہ گل (سیکرٹری جنرل) منتخب
کراچی (پ ر) سندھ رنگ بال ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہو گئے ہیں، سینیٹر بیرسٹرضمیر حسین گھومرو،اشفاق احمد اور مس راشیدہ گل آئندہ 4برس کے لئے بالترتیب چیئرمین، صدر اور جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیں، جبکہ ہیری چارلس کو خزانچی منتخب کیا گیا، گزشتہ دنوں وائی ایم سی اے اسپورٹس کمپلیکس میں پاکستان رنگ بال فیڈریشن کے زیرٍنگرانی سندھ رنگ بال ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام عہدیداران کو متفقہ طور پر اگلے 4 سال کیلئے منتخب کیا گیا، جنرل باڈی اجلاس میں سندھ کے تمام ڈویژنوں، کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص، سکھر، لاڑکانہ، بینظیر آباد، کے عہدے داران نے شرکت کی۔انہیں اگلے4 سال کیلئے سندھ رنگ بال ایسوسی ایشن نے منتخب کرلیا گیا، دیگر عہدیداران میں رشید گل (سینئرنائب صدر)، محمد اجمل (نائب صدر)، محمد احسان(میر پور خاص) نائب صدر، اور مس ارم رند (کراچی) نائب صدر، حمید الرحمان (سکھر) نائب صدر،نعمان پیٹر (کراچی) نائب صدر منتخب ہوئے جبکہ ناصر منظور (کراچی) ڈپٹی سیکریٹری، سید فہم علی (حیدرآباد) ڈپٹی سیکرٹری اور سعد حیدر (کراچی) کو سیکرٹری انفارمیشن منتخب کرلیا گیا۔مجلس عاملہ میں لال چند لوھانو (بینظیر آباد)،ذوالفقار سہتو (حیدرآباد) شازیہ شامیر،مارگریٹ نوید،بشیر احمد قمبرانی،نورین سبٹین کا انتخاب عمل میں آیا۔ اجلاس کے آخر میں جناب اشفاق احمد (صدر سندھ رنگ بال ایسوسی ایشن) نے شرکت کرنے والے اور منتخب ہونے والے تمام عہدے داران کا شکریہ ادا کیا۔


