قومی

رینجرز جِم خانہ کرکٹ کلب نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی میچ میں لیاری جِم خانہ کرکٹ کلب کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

رینجرز جِم خانہ کرکٹ کلب نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی میچ میں لیاری جِم خانہ کرکٹ کلب کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

نادی البرہانی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے اس دلچسپ میچ میں لیاری جِم خانہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 18.4 اوورز میں تمام کھلاڑی آؤٹ ہونے پر 130 رنز بنائے۔
رینجرز جِم خانہ کے بولرز نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا — حمزہ اور فواد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ہنزالہ نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔

ہدف کے تعاقب میں رینجرز جِم خانہ نے پر اعتماد بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 17.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنا کر میچ اپنے نام کر لیا۔
رینجرز جِم خانہ کے بیٹسمین سمی الرحمٰن نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 63 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، جبکہ زاہد نے 19 رنز بنائے۔
سمی الرحمٰن کو ان کی بہترین کارکردگی پر "مین آف دی میچ” قرار دیا گیا۔

میچ کے مہمانِ خصوصی پیپلز پارٹی کے سینئر و سرگرم رہنما ملا نعیم تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انہیں لیاری کے نوجوانوں کو کرکٹ کے میدان میں دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ نوجوان اپنی مدد آپ کے تحت گراؤنڈ بُک کرتے ہیں اور تمام اخراجات خود برداشت کرتے ہیں، جو ان کے جذبے اور جنون کی بہترین مثال ہے۔

ملا نعیم نے مزید کہا کہ وہ اعلیٰ قیادت سے بات کریں گے تاکہ لیاری میں مزید کرکٹ گراؤنڈز اور نیٹ پریکٹس کی سہولتیں فراہم کی جائیں، تاکہ یہاں کا ٹیلنٹ نکھر کر سامنے آئے، قومی ٹیم تک پہنچے اور پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرے۔

دیگر معزز مہمانوں میں زون 3 کے کوچ شوکت راجپوت، رینجرز جِم خانہ کے صدر پرویز حسین، زون 3 کے سینئر کھلاڑی آصف نیاز مروت، جاسم بلوچ، میر علی بلوچ، ثناءاللہ مروت اور ماجد بھی موجود تھے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button