*راولپنڈی چیمبر اورتاجر تنظیمیں ایک مٹھی کی مانند یک جا ہیں، زاہد بختاوری
چیئرمین تحریک دفاع پاکستان و صدر مرکزی تنظیم تاجران کنٹونمنٹ رجسٹرڈ راولپنڈی زاہد بختاوری نے کہا کہ راولپنڈی چیمبر اورتاجر تنظیمیں ایک مٹھی کی مانند یک جا ہیں۔ملک کی معاشی ترقی میں راولپنڈی چیمبر اور تاجر تنظیموں کا کردار نمایاں رہا ہے۔زاہد بختاوری چیئرمین تحریک دفاع پاکستان وصدر مرکزی تنظیم تاجران کنٹونمنٹ رجسٹرڈ راولپنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی موجودہ قیادت کے گروپ لیڈر سہیل الطاف (میاں اسلم پرویز گروپ) ،نو منتخب صدر عثمان شوکت، سینئر نائب صدرخالد فاروق قاضی، نائب صدرفہد برلاس اور ایگزیکٹو باڈی کو بھاری اکثریت سے منتخب ہونے پرمبارکباد پیش کی اور نیک تمناں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گروپ لیڈر سہیل الطاف نے تاجر تنظیموں اورممبران ووٹرز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میاں پرویز اسلم گروپ کے نو منتخب عہدیداران آپ سب کی امیدوں پر پورا اتریں گئے۔ آج کی جیت چیمبر اور تاجر تنظیموں کے باہمی اتحاد کا نتیجہ ہے۔ اس موقع پر زاہد بختاوری نے کہا کہ میاں پرویز اسلم مرحوم گروپ کے عہدیداروں کا منتخب ہونا دراصل گروپ لیڈرسہیل الطاف کی قائدانہ صلاحیتیوں اور سابقہ صدور کی انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے۔راولپنڈی چیمبر اور انجمن تاجران آج بھی پہلے کی طرح متحد ہیں۔زاہد بختاوری نے اس موقع پر نو منتخب عہدیداروں سے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام نو منتخب عہدیدار اپنے عرصہ انتخاب میں تاجر برادری کو درپیش چیلنجز اور مسائل حل کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔ زاہد بختاوری نے نو منتخب عہدیداران کو راولپنڈی ڈویژن کی ٹریڈرز تنظیموں اور پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن پنجاب کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
*


