جب تک سانس میں سانس ہے وطن عزیز کی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے,مرکزی رہنما وسابق سینیٹر پیر صابر شاہ
تربیلا غازی(بیورو رپورٹ)
مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما وسابق سینیٹر پیر صابر شاہ کے انتہائی قریبی ساتھی سیاسی و سماجی شخصیت میاں محمد جمیل خان نے یوم تکبیر پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عزم کو دہرایا ہے کہ جب تک سانس میں سانس ہے وطن عزیز کی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، یوم تکبیر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ پاکستان قیامت تک رہے گا اور اس کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں، گزشتہ روز میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو میں میاں محمد جمیل خان کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ وطن عزیز پر اپنی جان نچھاور کر کے بھی ہم اس کا حق ادا نہیں کر سکتے، اگر خدا نخواستہ آج یہ وطن نہ ہوتا تو ہماری حالت زار بھارت، برما، بوسنیا اور فلسطین کے مسلمانوں سے کسی صورت کم نہ ہوتی،یوم تکبیر پاکستان کی تاریخ میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جب پاکستان کو اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی قوت بننے کا اعزاز حاصل ہوا، اس وطن کا تحفہ دینے کے لئے ہم قائدِ اعظم محمد علی جناح کے احسان مند ہیں، جبکہ تمام تر دباؤ کے باوجود اس کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کے لئے میاں محمد نواز شریف کے احسان مند ہیں،یہ دن اس عہد کی تجدید کا بھی لمحہ ہے کہ ہم ملکی سالمیت اور تعمیر و ترقی کے فیصلوں میں ہمیشہ قومی مفاد کو مد نظر رکھیں،مجھے پوری امید ہے کہ اللہ تعالیٰ کی نصرت اور عوام کی تائید سے پاکستان کو ناقابلِ تسخیر بنانے اور اسے ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں لانے کا سفر جاری و ساری رہے گا۔


