ہزارہ

تحریک جوانان پاکستان کراچی ڈویژن و ھیومن رائیٹس ونگ کا کراچی میں سحر و افطار کے اوقات میں گیس کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار

گیس کی عدم دستیابی نے سفید پوش گھرانوں کو بنا سحری روزہ رکھنے پر مجبور کردیا، (شفیق جان درانی ، عزیرشاہ T.J.P)

 

کراچی۔۔۔(اسٹاف رپورٹر) تحریک جوانان پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر جناب شفیق جان درانی اور ھیومن رائیٹس ونگ کے صدر عزیر شاہ نے کراچی میں سحر و افطار کے اوقات میں گیس کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مذمتی بیان میں کہنا تھا کہ ماہ صیام کے پہلے روز ہی گیس کی بندش نے سوئی گیس کمپنی کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے گیس کی عدم دستیابی نے سفید پوش گھرانوں کو بنا سحری روزہ رکھنے پر مجبور کردیا،
مزید برآں شفیق جان درانی و عزیر شاہ کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نام پر توانائی فراہم کرنے والی کمپنیوں نے عوام کو پریشان کرنا اپنا وطیرہ بنا لیا ہے باوجود اس کے ہر ماہ بلوں میں اربوں روپے کا اِضافہ بھی ہو جاتا ہے جس کی سنوائی کے لئے کوئی کارسرکار میسر نہیں بنیادی ضروریات کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے متوسط طبقے کا جینا دوبھر کر دیا ہے، T.J.P کراچی ڈویژن کے صدر و ھیومن رائیٹس ونگ کے صدر کا مزید کہنا تھا گیس کمپنی فی الفور سحر و افطار کے وقت میں بندش کا خاتمہ کرکے شہریوں کو ریلیف فراہم کرے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button