ہزارہ

اینٹی واٹر تھیفٹ سیل کی جانب کارروائیوں کے باوجود کھلے عام شہریوں کو پانی چوری کرکے بیچ رہے ہیں

کراچی)رپورٹ علی(شہر میں رینجرز ہائیڈرنٹ مافیا کے خلاف اینٹی واٹر تھیفٹ سیل کی جانب کارروائیوں کے باوجود بھی ہائیڈرنٹ کھلے عام شہریوں کو پانی چوری کرکے بیچ رہے ہیںایک جانب اینٹر واٹر تھیفٹ سیل رینجرز کے ہمراہ پورے شہر میں پانی مافیا کے خلاف کارروائیاں کررہی ہیں مگر دوسری جانب ہائیڈرنٹ مافیا دھڑلے سے شہریوں کے حصے کا پانی چوری کرکے فروخت کررہی ہی۔ جو واٹر کارپوریشن کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان۔ہے؟ محمود آباد تھانے کی حدود اعظم بستی کی چار نمبر گلی میں شہزاد نامی شخص کھلے عام پانی کی لائن چوری کرکے اپنے گھر سے غیر قانونی ہائیڈرمٹ چلارہا ہے،شہزاد کا کہنا ہے کہ میں اوپر تک جصہ پہنچاتا ہوں اس لیے میرے ہائیڈرنٹ کی طرف واٹر کارپوریشن والے نہیں آِں گے،24 نمبر گلی میں شہزاد اپنے گھر سے دن رات سوزوکیوں اور لوڈر رکشہ پر پانی بھر بھر کر شہر میں مہنگے داموں فروخت کررہا ہے علاقہ۔مکینوں۔کا۔اس ضمن میں کہنا ہے کہ واٹر کارپوریشن۔کو یہ ہائیڈرنٹ کیوں نظر نہیں آتا شہریوں۔نے چیئرمین واتڑ کارپوریشن مرتضی وہاب،ایم ڈی واٹر کارپوریشن سے اپیل۔کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہزاد کے ہائیڈرنٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے منہدم۔کیا جائے اور شہزاد سمیت اس میں ملوث واٹر کارپوریشن۔کی کالی بھیڑوں۔کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button