قومی

ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہبازشریف جلد سعودی عرب اور ترکیہ جائیں گے

ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہبازشریف جلد سعودی عرب اور ترکیہ جائیں گے
whatsapp sharing button
facebook sharing button

ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، جس میں اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ متوقع ملاقات میں امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کے آئندہ لائحۂ عمل، مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے امکانات پر گفتگو ہونے کا امکان ہے، اس کے علاوہ مستقل جنگ بندی اور امن کے قیام سے متعلق امور بھی زیر غور آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ سفارتی کوششوں پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ سعودی عرب کے دورے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کا بھی دورہ کریں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button