قومی

آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول، راستہ کھلا، سٹریٹجک شراکت داری جاری رکھیں گے: چین

آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول، راستہ کھلا، سٹریٹجک شراکت داری جاری رکھیں گے: چین
whatsapp sharing button

چینی وزیر دفاع ڈونگ جن نے کہا ہے کہ چین کے بحری جہازوں کی آبنائے ہرمز میں آمد و رفت جاری ہے، بڑھتی علاقائی کشیدگی کے باوجود ایران کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری جاری رکھیں گے، چین عالمی امن اور استحکام کے لیے پرعزم ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ چین مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، چین ایران کے ساتھ توانائی اور تجارتی معاہدوں کا احترام کرے گا، بیرونی دباؤ یا یکطرفہ پابندیاں چین کے فیصلوں کو متاثر نہیں کر سکتیں۔

ادھر چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین ہمیشہ اپنی فوجی برآمدات میں محتاط اور ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرتا رہا ہے، امید ہے تمام فریق جنگ بندی کی پاسداری کریں گے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا آغاز صورتحال میں بہتری کی جانب ایک مثبت قدم ہے، آبنائے ہرمز میں کشیدگی پر تمام فریقین کو تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ توانائی کی سلامتی اور سپلائی چین کے تحفظ کے لیے تمام ممالک مل کر کام کریں، عالمی توانائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام فریقین کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button