ہزارہ
ایبٹ آباد پولیس لائن میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے ایبٹ آباد پولیس کی طرف سے موک ایکسرسائزکا انعقاد۔
ایبٹ آباد:-ایبٹ آباد پولیس لائن میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے ایبٹ آباد پولیس کی طرف سے موک ایکسرسائزکا انعقاد۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد عمر طفیل کے جاری احکامات پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر کیڈٹ نزیر کی زیر نگرانی ایبٹ آباد پولیس لائن میں موک ریہرسل کا انعقاد کیا گیا
موک ریہرسل میں ڈی ایس پی کیڈٹ نزیر ، ایس ایچ او تھانہ سٹی اور پولیس کمانڈوز کے RRF، QRF،،ایلیٹ فورس دستوں سمیت دیگر بھاری نفری نے حصہ لیا۔
اس دوران پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے فرضی مشقوں میں بھرپور حصہ لیا اور فرضی کاروائی عمل میں لائی۔


