عالمیکھیلوں کی دنیا

آسٹریلوی کرکٹر اُسمان خواجہ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

آسٹریلوی ٹیم کے ٹاپ آرڈر بیٹسمین اُسمان خواجہ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کر دیا ہے

پاکستان میں پیدا ہونے والے اور آسٹریلوی ٹیم کے ٹاپ آرڈر بیٹسمین اُسمان خواجہ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ وہ انگلینڈ کے خلاف جاری ایشز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کے بعد اپنے 15 سالہ عالمی کیریئر کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے۔39 سالہ خواجہ نے اپنی ٹیسٹ کیریئر میں 88 میچز میں 6206 سے زائدرنز اسکور کیے، جن میں 16 سنچریاں شامل ہیں، اور اپنا آخری مقابلہ اسی سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلیں گے جہاں سے ان کا ٹیسٹ کیریئر شروع ہوا تھا۔
ریٹائرمنٹ کے اعلان کے موقع پر خواجہ نے کہا کہ کرکٹ نے انہیں زندگی میں بہت کچھ دیا اور وہ اپنے خاندان، ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں کے مشکور ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کا سفر ایسے نوجوان کھلاڑیو ں کے لیے ایک مثال بنے گا جو خود کو مختلف یا غیر متعلق سمجھتے ہیں۔
خواجہ نے اپنے کیریئر میں پہلے پاکستانی نژاد اور پہلے مسلمان کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا، اور کرکٹ میں تنوع اور مساوی مواقع کے لیے اپنی بات بھی کی۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button