*من پسند کرایوں کا حصول 398 ٹرانسپورٹروں کا چالان
پشاور(کرائمز رپورٹر)*من پسند کرایوں کا حصول 398 ٹرانسپورٹروں کا چالان**حکومت اور آر ٹی اے کی جانب سے مقرر کردہ کرایہ نامہ پر عملدرآمد نہ کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی‘چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان**چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان کی ہدایت پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز شازیہ شاہد کی نگرانی میں شہر کے مختلف سیکٹروں میں کی جانیوالی ناکہ بندیوں سے گزرنیوالی گاڑیوں میں سفر کرنے والے مسافروں سے کرایوں بارے آگاہی حاصل کی گئی جس میں زیادہ کرایہ وصول کرنے پر 398 ٹرانسپورٹروں کا چالان کیا گیا*
*چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے کہا ہے کہ کسی کو خلاف قانون کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی جبکہ حکومت اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے مقرر کردہ کرایہ نامہ پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی*
*انہوں نے کہا کہ مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے کسی قسم کے رعایت کے مستحق نہیں انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز اپنا قبلہ درست کرے بصورت دیگر ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔*


