قومی

مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم پاکستان کا اگلا الیکشن ملکر لڑنے کا اعلان

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم پاکستان نے اگلا الیکشن ملکر لڑنے کا اعلان کر دیا۔

ایم کیو ایم وفد نے ن لیگی قیادت سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئندہ الیکشن ملکر لڑنے کا اعلان کیا۔
قبل ازیں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے وفد کی ن لیگ کے قائد نواز شریف سے لاہور میں ملاقات ہوئی جس میں بڑا سیاسی الائنس بنانے پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے وفد کی قیادت سابق وزیراعظم نواز شریف جبکہ ایم کیو ایم کے وفد کی قیادت خالد مقبول صدیقی نے کی۔
صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف، مریم نواز، رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر رہنماؤں نے نواز شریف کی معاونت کی جبکہ ایم کیو ایم کے وفد میں ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال شامل تھے۔
ملاقات میں سندھ اور خصوصی طور پر کراچی، حیدرآباد میں دونوں جماعتوں کے مابین ممکنہ انتخابی اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سمیت دیگر معاملات زیرغور آئے، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور سندھ میں بڑا انتخابی الائنس بنانے کے معاملات پر بھی بات چیت ہوئی۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button