ہزارہ

عوامی پریس کلب ضلع چکوال کا ہنگامی اجلاس سینئر صحافی و کالم نگار چیئرمین عوامی پریس کلب ڈاکٹر زاہد عباس چوہدری نے گزشتہ روز طلب کیا

چکوال(پ-ر)عوامی پریس کلب ضلع چکوال کا ہنگامی اجلاس سینئر صحافی و کالم نگار چیئرمین عوامی پریس کلب ڈاکٹر زاہد عباس چوہدری نے گزشتہ روز طلب کیا جو کہ سوموار کی شام بسم اللہ فیملی پارک اینڈ ریسٹورنٹ پر منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت چیئرمین عوامی پریس کلب ڈاکٹر زاہد عباس چوہدری نے کی اجلاس میں ممبران و عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اجلاس میں چکوال شہر کے اندر جم خانہ کے قیام کے خلاف قرارداد جنرل سیکرٹری عوامی پریس کلب ضلع چکوال آصف علی نائیک نے پیش کی جسے اتفاق رائے سے منظور کیا گیا، اجلاس کے دوران چیئرمین عوامی پریس کلب نے اپنی طرف سے ایک قرارداد پیش کی کہ کسی بھی صحافی کے خلاف خبر نہیں لگائی جائے گی اور عوامی پریس کلب کے کسی رکن کے خلاف اگر کوئی دیگر صحافی خبر لگائے گا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کے ساتھ قلمی جواب بھی بھرپور طریقے سے دیا جائے گا، کسی بھی صحافی کے ساتھ زیادتی ہونے کی صورت میں اس کا بھرپور ساتھ دیا جائے گا ، اس قرارداد کو بھی اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا، اس موقع پر چیئرمین عوامی پریس کلب ڈاکٹر زاہد عباس چوہدری نے کہا کہ ہماری شروع سے یہ پالیسی رہی ہے کہ اداروں کو ساتھ لے کر چلا جائے اداروں کے ساتھ ٹکراؤ کسی طرح بھی مناسب نہیں ہے صحافی کا کام کسی معاملے کی نشاندہی کرنا ہوتا ہے جس سے کوئی بھی قانون نہیں روک سکتا لیکن صحافی پر بھی نہ صرف یہ ذمہ داری ہے کہ اپنے الفاظ کے چناؤ کا خیال رکھے بلکہ ذمہ دارانہ طریقے سے اپنے فرائض سر انجام دے، چیئرمین عوامی پریس کلب کی طرف سے تمام ممبران کے لیے ایک ضابطہ اخلاق کی قرارداد پیش کی گئی جسے مکمل اتفاق رائے سے منطور کیا گیا، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے ممبر کے خلاف چیئرمین ڈاکٹر زاہد عباس چوہدری کے حکم پر کاروائی کی جائے گی، اجلاس کے آخر میں شرکاء کے لئے بہترین عشائیے کا بھی اہتمام تھا،

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button