بے نظیر بھٹو شہید ہیومن ریسورس اینڈ ریسرچ ڈیولپمنٹ بورڈBBSHRRDBاور اسٹیویٹا کے درمیان MOU میمورنڈم آف انڈر اسٹینڈنگ پر دستخط۔ سیکریٹری بورڈ منور علی مٹھانی نے دستخط کئے۔
فنی تربیت پانے کے لئے نوجوانوں کو مختلف ٹریڈز میں تربیت دینے کے لئے کام وسیع کردیا گیا۔

کراچی (خصوصی رپورٹ)بے نظیر بھٹو شہید ہیومن ریسورس اینڈ ریسرچ دیولپمنٹ بورڈBBSHRRDBاور اسٹیویٹا کے درمیان MOUمیمورنڈم آف انڈر اسٹینڈنگ پر دستخط کے سلسلے میں تقریب منعقد ہوئی، جس میں سیکریٹری بورڈ منور علی مٹھانی، اس موقع پر انجینئر تیمور علی (ریجنل کنسلٹنٹ)یوسف بلوچ (دائریکٹر اکیڈمک)،لبنی رضوی (ڈائریکٹر)،سید محمد علی (ڈپٹی ڈائریکٹر)،،صنوبر عباسی، (اسسٹنٹ ڈائریکٹر)سیدہ معصومہ رضوی (اسسٹنٹ ڈائریکٹر) اسسٹنٹ ڈائریکٹر، جہانزیب کمال اسسٹنٹ ڈائریکٹر میڈیا بھی موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابقاسٹیویٹا نے BBSHRRDBکے ساتھ ایم او یو دستخط کر کے فنی تربیت دینے کے لئے اپنے دائرہ کار کو وسیع کرکے ایک سنگ میل کا کردار ادا کردیا ہے۔ جسکا مقصد فنی تربیت حاصل کرنے والے طلبہ (نوجوانوں) کو سندھ حکومت کی جانب سے تربیت کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ اور انکی تربیت کے لئے دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے فنی اداروں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ BBSHRRDB کی جانب سے اس کے لئے ایم او یو سائن ہوگیا ہے۔ واضع رہے کہ BBSHRRDBکی جانب سے سندھ بھر میں ٹیکنیکل اسکلز Technicals Skills کے مراکز میں مختلف ٹریڈز میں ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ سیکریٹری منور علی مٹھانی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نوجوانوں کو با صلاحیت بنانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔


