شوبز ٹی وی فلم کلچر

بیٹی اداکارہ بننے کی خواہش کرتی تو اس کی ٹانگیں توڑ دیتا :سنجے دت

اپنی بیٹی کی تعلیم کیلئے بہت وقت اور توانائی صرف کی ہے ، اسے ہندی زبان پر پوری طرح عبور بھی حاصل نہیں :بالی ووڈ اداکار

ممبئی (پاکستانی پوسٹ نیوز ) بالی ووڈ اداکار سنجے دت کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل ان کی بیٹی ترشالا دت اداکارہ بننا چاہتی تھی اور اگر وہ اداکارہ بن جاتی تو میں ترشالا کی ٹانگیں توڑ دیتا ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار سنجے دت کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی ترشالا دت بھی بالی ووڈ میں انٹری کے خواب دیکھنے لگی تھی ، ترشالا اداکارہ بننا چاہتی تھی اور اگر وہ اداکارہ بن جاتی تومیں اس کی ٹانگیں توڑ دیتا ۔ اداکار نے کہا انہوں نے اپنی بیٹی کی بہترین تعلیم کیلئے بہت وقت اور توانائی صرف کی ہے ۔ بہترین کیریئر کیلئے بیٹی کو اچھے کالج میں داخلہ دلایا جہاں اس نے بہترین کارکردگی دکھائی ۔ سنجے دت نے کہا کہ اداکار بننا آسان نہیں ہوتا ، خاص طور پر ترشالا کیلئے جسے ہندی زبان پرصحیح طرح عبوربھی حاصل نہیں ، اگر وہ اداکارہ بننا بھی چاہتی تھی تو اسے ہندی پر بہت محنت کرنا پڑتی کیونکہ انگریزی زبان کا اس انڈسٹری میں کوئی کام نہیں اور یہ سب ترشالا کیلئے بہت مشکل ہوتا ۔ اداکار سے جب بچوں کیساتھ ان کے تعلقات کے حوالے سے پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ میرا بچوں کے ساتھ خوبصورت رشتہ ہے جبکہ مجھے اپنے والد سنیل دت کی یہ بات اکثر یاد آجاتی ہے کہ میں تمہارا دوست نہیں بلکہ باپ ہوں ۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button