ایم پی پی نے یوم تکبیر جواش و خروش سے منایا
پرچم کشائی۔ کورنگی ٹاؤن الیاس گوٹھ کے نوجوان موجب کا بڑی تعداد میں نوجوانوں اور خواتین کے ہمراہ ایم پی پی میں شمولیت کا اعلان

کراچی میری پہچان پاکستان (ایم پی پی) کے روح رواں ڈاکٹر عشرت العباد خان کی ہدایت پر مرکزی کمیٹی کے انچارج نہال صدیقی، فاروق ملک، و دیگر مرکزی رہنماؤں، یوتھ ونگ کے ریحان خان کی زیر نگرانی کراچی کے تمام ٹاونز نے یوم تکبیر منایا۔ افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔پرچم کشائی کی گئی۔ ٹولیوں کی شکل میں پاکستان زندہ باد۔۔۔افواج پاکستان زندہ باد۔۔۔میری پہچان پاکستان۔۔ڈاکٹر عشرت العباد خان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔ لانڈھی، کورنگی میں کورنگی ٹاؤن الیاس گوٹھ سے نوجوان موجب نے بڑی تعداد میں نوجوانوں اور خواتین کے ہمراہ ایم پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ کورنگی ٹاؤن کے انچارج نعمان مانی نے انہیں خوش آمدید کہا۔ تمام شامل ہونے والوں نے ڈاکٹر عشرت العباد خان پر مکمل اعتماد اور انکے بیانیہ کی مکمل حمایت کی۔۔ جبکہ لانڈھی تاؤن میں یوم تکبیر پر ٹاؤن انچارج ابرار خان نے پرچم کشائی کی۔ تمام ٹاؤنز میں قومی یکجہتی کے لئے چھوٹے چھوٹے انفرادی پروگرام منعقد کئے گئے۔ جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر اور افواج پاکستان کو سلام تحسین اور بھارت کی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان کی حفاظت کے لئے بچہ بچہ فوج کے شانہ بشانہ ہوگا۔


