ہزارہ

ایس گورنمنٹ مینٹل اینڈ جنرل ہسپتال ڈاڈر ڈاکٹر محمد صدیق خان کی کوششیں رنگ لے آئیں

سرن ویلی(بیورو چیف)ایم ایس گورنمنٹ مینٹل اینڈ جنرل ہسپتال ڈاڈر ڈاکٹر محمد صدیق خان کی کوششیں رنگ لے آئیں ۔انفاسٹرکچر کیلیے دس کروڑ روپے کی منظوری۔علاقہ کے عوام کا ایم ایس کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ مینٹل اینڈ جنرل ہسپتال ڈاڈر کے ایم ایس ڈاکٹر محمد صدیق خان کی کوششوں سے دس کروڑ روپے کی اے ڈی پی سال 2024/25 میں شامل کر لی گئی ہے جسمیں باؤنڈری وال کے علاوہ 40 بیڈ پر مشتمل جنرل وارڈ کی تعمیر اور دس بیڈ پر مشتمل ایمرجنسی وارڈ کی تعمیر شامل ہے۔اسی اے ڈی پی میں بجلی کے اٹھارہ پول بھی شامل ہیں۔فنڈز کی منظوری میں سابق نگران صوبائی وزیر احمد جان خان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ ایم ایس کی مخلصانہ کاوشیں بارآور ثابت ہوئی ہیں۔اہلیان علاقہ نے ڈاکٹر محمد صدیق خان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔یاد رہے کہ ہسپتال کے ایم ایس اس سے پہلے اپنی مدد آپ کے تحت اور مختلف فلاحی تنظیموں کے ذریعے اجڑے ہوۓ ہسپتال میں تعمیری اقدامات کے علاوہ علاج کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرچکے ہیں اور ہسپتال کے سٹاف کے علاوہ علاقہ بھر کے عوام میں نمایاں مقام حاصل کر چکے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button