قومی

سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ اطلاعات کا اہم اجلاس کراچی میں ہوا۔

سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ اطلاعات کا اہم اجلاس کراچی میں ہوا۔
اجلاس میں قائم مقام سیکریٹری اطلاعات معز پیرزادہ، ڈائریکٹر اشتہارات محمد یوسف کابورو، ڈائریکٹر فلمز حزب اللہ میمن اور ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات سارنگ لطیف چانڈیو نے شرکت کی۔
اجلاس میں میڈیا ہاؤسز اور صحافیوں کے لیے حکومت سندھ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات اور سہولیات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ محکمہ اطلاعات کے تحت مکمل ہونے والے فلمی منصوبوں کے مستقبل، تشہیر اور مؤثر استعمال سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں محکمہ اطلاعات کی زیر نگرانی تیار ہونے واے فلمی پروجیکٹس کی پروموشن حکمت عملی پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ فلمی منصوبوں کا بنیادی مقصد قومی بیانیے کو فروغ دینا، معاشرے میں مثبت رجحانات کو اجاگر کرنا ہے، حکومت سندھ فلمی صنعت کی بحالی اور فروغ کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان، خاص طور پر سندھ کی اصل ثقافت، تاریخ اور معاشرتی خوبصورتی کو جدید انداز میں دنیا کے سامنے پیش کیا جائے ۔
ان کا کہنا تھا کہ مثبت اور ذمہ دارانہ صحافت معاشرتی ترقی میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ حکومت سندھ میڈیا ہاؤسز اور صحافیوں کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانا چاہتی ہے ۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button