قومی

ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال سید کا مفتاح اسماعیل کے بیان پر سخت ردعمل

مفتاح اسماعیل کو ناکام سیاستدان قرار، سیاسی پلیٹ فارم کی تلاش میں سرگرداں ہونے کا الزام

ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال سید نے مفتاح اسماعیل کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں ایک ناکام سیاستدان قرار دیا ہے جو بقول ان کے “نوکری کی تلاش” میں مختلف سیاسی مواقع ڈھونڈ رہے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل مختلف دروازوں پر دستک دے کر نیا سیاسی پلیٹ فارم حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم انہیں اس میں کامیابی حاصل نہیں ہو رہی۔

سمعتا افضال سید کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل کا حالیہ سیاسی رویہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر اپنا “سی وی” لے کر سیاسی ملازمت کی تلاش میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی کے بعد مفتاح اسماعیل اپنی سیاسی شناخت بحال کرنے کے لیے مسلسل سرگرداں ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت نے الزام عائد کیا کہ مفتاح اسماعیل پیپلز پارٹی پر بلاجواز تنقید کر کے اپنا سیاسی قد بڑھانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق مفتاح اسماعیل اپنی جماعتی اور سیاسی بنیاد کھو چکے ہیں اور اب تنقیدی بیانات کے ذریعے خبروں میں رہنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسی سیاست عوامی مسائل کے حل کی بجائے ذاتی تشہیر تک محدود ہوتی ہے، جبکہ پیپلز پارٹی عوامی خدمت اور عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button