قومی

دیر پائین کی ضلعی عدالتوں میں موسم بہار شجرکاری مہم کا آغاز، عدلیہ و وکلاء کی آگاہی واک

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاکراللہ خان کی قیادت میں پودے لگائے گئے، عدالتی عملے کو کلین اینڈ گرین پاکستان میں کردار ادا کرنے کی ہدایت

دیر پائین کی ضلعی عدالتوں میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی ہدایت پر موسم بہار شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاکراللہ خان، سینئر سول جج ایڈمن عامر علی آفریدی، صدر ڈسٹرکٹ بار و سینئر وکلاء، ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر اور عدلیہ ملازمین کی نمائندہ تنظیم ایپجیا دیر پائین کے صدر نے آگاہی واک میں شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاکراللہ خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا اور عدالتی ملازمین کو شجرکاری کی اہمیت، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور ماحولیاتی آلودگی کے نقصانات سے آگاہ کیا۔

سینئر سول جج ایڈمن عامر علی آفریدی نے عدلیہ کے عملے کو کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کو آگے بڑھانے کیلئے فعال کردار ادا کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

بعد ازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے سی او سی محمد حیات اللہ کو احاطہ عدالت، بیچلر ہاسٹل اور سرکاری بنگلہ جات میں بھی پودے لگانے کی ہدایات جاری کردیں۔

آگاہی واک کے اختتام پر عدلیہ کے وقار اور ملک و قوم کی سلامتی کیلئے اجتماعی دعا بھی کی گئی

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button