قومی

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی سید حسن مرتضیٰ کے والد کے انتقال پر تعزیت

چنیوٹ: وفاقی وزیر اطلاعات کا رجوعہ سادات آمد، اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اتوار کو پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید حسن مرتضیٰ کے والد سید غلام مرتضیٰ شاہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے رجوعہ سادات، چنیوٹ پہنچے۔

انہوں نے سید حسن مرتضیٰ اور مرحوم کے دیگر اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ والد کا انتقال اہلِ خانہ کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے، والد کا بچھڑ جانا ایسا خلا ہے جسے کوئی اور رشتہ یا وسیلہ پُر نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ وفاقی وزیر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل دے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button