قومی
سہیل آفریدی کو دورہ سندھ پر ویلکم، آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر کراچی میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکتے ہیں، شرجیل میمن
بانی پی ٹی آئی ہمیشہ دہشتگردوں کی سپورٹ کرتے تھے، انکی کی حکومت میں دہشتگردوں کوچھوڑاگیا، سنئیرصوبائی وزیر

کراچی:سندھ کے سینئر وزیرشرجیل میمن نے کے پی وزیراعلی سہیل آفریدی کے دورہ کراچی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا بحیثیت وزیراعلی انہیں پروٹوکول دیا جائے گا۔اپنے ایک بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن وزیراعلی خیبرپختونخوا کو دورہ سندھ پرویلکم کریں گے،بھرپور سیکیورٹی بھی دی جائیگی، سہیل آفریدی آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا بانی پی ٹی آئی ہمیشہ دہشتگردوں کی سپورٹ کرتے تھے، انکی کی حکومت میں دہشتگردوں کوچھوڑاگیا،خیبرپختونخوا میں انکا گٹھ جوڑ بنا ہوا ہے،قومی اداروں کیخلاف جو پروپیگنڈا ہوتا ہے، اس پر اعتراضات ہیں،پی ٹی آئی نے آج تک گالیوں کے سوا کیا کیا ہے۔



