قومی

حکومت سندھ نے کراچی شہر میں مخدوش ہو کر منہدم کی جانے والی عمارتوں کے رہائشیوں کو محفوظ رہائش فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔  شرجیل انعام میمن

سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ خطرناک عمارتوں کو خالی کرانے اور انہدام کے لیے ترجیحی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ متاثرہ شہریوں کو محفوظ رہائش فراہم کی جا سکے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے فیصلہ کیا ہے کہ غیر محفوظ عمارتوں کی فوری خالی کرائی جائے، فیصلے کے مطابق جو عمارتیں پہلے ہی خالی کی جا چکی ہیں انہیں مسمار کیا جائے گا ، متاثرہ رہائشیوں کی بحالی کو یقینی بنایا جائے گی۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ شہر بھر میں 588 انتہائی خطرناک عمارتوں میں سے 471 کا سروے اسسٹنٹ کمشنرز نے مکمل کر لیا ہے، حکومت نے 59 خالی کرائی گئی عمارتوں کے متاثرین کی رہائش کی ترجیح طے کی ہے اور متاثرہ خاندانوں کے لیے فلیٹس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حیدرآباد، سکھر اور صوبے کے دیگر شہروں میں بھی ایسے سروے کیے جائیں گے تاکہ خطرناک عمارتوں کی نشاندہی کی جا سکے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button