ہمارے جوانوں نے قلعہ عبداللہ کی چوکی پر خوارجیوں کے حملے کو ناکام بنانے کے لئے اپنی جانوں کی پرواہ نہیں کی
بہادر جوانوں کی شہادت اور خوارجیوں کے خلاف بہادر جوانوں کی مسلسل جرات مندی پر پوری قوم شہید جوانوں کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے

کراچی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سابق گورنر سندھ و ایم پی پی کے روح رواں ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ ہمارے جوانوں نے قلعہ عبداللہ کی چوکی پر خوارجیوں کے حملے کو ناکام بنانے کے لئے اپنی جانوں کی پرواہ نہیں کی۔ بہادر جوانوں کی شہادت اور خوارجیوں کے خلاف بہادر جوانوں کی مسلسل جرات مندی پر پوری قوم شہید جوانوں کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے۔ ہم شہداٗ اور انکے خاندانوں کوشاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انکے عظیم جزبوں کی قدر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا جان لے کہ ہمارے جوان دہشت گردی کے خلاف نبرد آزما ہیں۔ پاکستانی عوام اپنی افواج کو سلام پیش کرتے ہیں۔ دہشت گردوں کے خلاف موثر کاروائی ہماری فوج کی دلیرانہ اور ملک کی حفاظت کے لئے ناقابل تسخیڑ قوت کا مظاہرہ ہے۔ شہیدوں کو سلام اور اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہاکہ خیبر پختونخواہ میں سیکورٹی فورسز کی کامیاب کاروائیاں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہمارے غیر متنذلزل عزم کی عکاسی ہیں، میجر محمد اویس اور دیگر شہداء کی عظیم قربانی کو قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ ہمارے شہداء ہمارا فخر ہیں۔ انکی قربانیاں پاکستان کے امن کی ضمانت ہیں۔ ریاست اور افواج پاکستان 24کروڑ عوام کی ریڈ لائن ہے۔ ہم اپنی سیکورٹی فورسز پر فخر کرتے ہیں۔ شہداء کے عظیم لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ پاکستان سے فتنہ اور دہشت گردی ختم ہوگی اور ہم بے مثال فوج کے زریعے ملک کو امن اور ترقی کا گہوارہ بنائیں گے۔ پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ ہے۔


