سندھ کابینہ کے نئے مشیران و ترجمان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو نے ذالفقار شہید بھٹو فلائی اوور کا ایک فیز شروع کرکے کراچی کے عوام جیت لئے۔ شہنیلہ
پیپلز پارٹی کراچی کو تیزی سے درست کر رہی ہے۔ سندھ حکومت پر تنقید کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

کراچی ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) رہنما پی پی پی و سرپرست اعلی AITشہنیلہ خانزادہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی کو اسکا جائز مقام دے رہی ہے۔ ٹرانسپورٹ کا بہترین نظام بھی پی پی پی کابہترین کارنامہ ہے۔ انہوں نے سندھ کابینہ کے نئے مشیران و ترجمان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو نے ذالفقار شہید بھٹو فلائی اوور کا ایک فیز شروع کرکے کراچی کے عوام جیت لئے۔پیپلز پارٹی کراچی کو تیزی سے درست کر رہی ہے۔ سندھ حکومت پر تنقید کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ عوام کو وقتی پریشانی ہے جب کام مکمل ہوں گے تو شہر کی شکل نکل کر آئے گی۔ وزیر اعلی سندھ بھی تعریف کے مستحق ہیں۔ بلاول بھٹو کا ویژن ہر جگہ جیت رہا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کی بھی بڑی جماعت بن چکی ہے اور عوام کا اعتماد اس پر دن بدن بڑھ رہا ہے۔کراچی کی ترقی سے معیشت بہتر اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔


