قومی

ربجا اجلاس، نئی ممبر شپ اوپن کر دی گئی ،بقایات جات جلد وصولی کا فیصلہ

راولپنڈی /اسلام آباد بیورو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت صدر سردار شاہد نیشنل پریس کلب میں منعقد ہوا، رازق محمود بھٹی فنانس سیکرٹری نے تلاوت ونعت شریف کاشرف حاصل کیا،جنرل سیکرٹری سید آصف علی ہمدانی نےاجلاس کا ایجنڈا پیش کیا،ربجا کےسالانہ الیکشن ،نیو ممبر شپ کا اغاز ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں سے اخبارات کے بقایاجات کی فوری ریکوری ،ادرے کسی بھی نمائندہ کو بغیر تحریری نوٹس،اورحساب کتاب کلئیر کے فارغ نہیں کر سکتے،ایگزیکٹووگوننگ باڈی کے ممبران کی کثیر تعداد موجود تھی، بانی ربجا قربان ستی نے کہا کہ ووٹرلسٹ کی سکرونٹی کی جارہی ہے ،جوورکنگ جرنلسٹ نہیں ہیں انکے لسٹ سے نام نکال دئیے جائیں ،صدر سردار شاہد نےکہا کہ نیو ممبر شپ اوپن کر رہے ہیں 14 جون 2024 ممبران اپنا فارم اور ڈیٹا بمعہ فیس کے جمع کراسکتے ہیں ،ریکوری کمیٹی کو مزید فعال اور متحرک کر کے تمام ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں سے عید سے قبل بقایاجات کو ہر صورت وصولی کا فیصلہ کیا گیا،کچھ ممبران کی شکایت تھی کہ بعض ادارے ،بغیر تحریری نوٹس اور حساب کتاب کے نمائندہ کو فارغ کرکے دوسرے نمائندے کو رکھ لیتے ہیں ،اس پر ربجا نے واضع کر دیا کہ کوئی بھی ادارہ نمائندے کو پہلے تحریری نوٹس جاری کریگا ،پھر اس کا سارا حساب کتاب کلئیر کر ے گا اس موقع پر قراددار پیش کی گئی کہ ادارے بغیر پیشگی نوٹس وحساب کتاب کے نمائندہ کو فارغ کیا تو ربجا سخت ایکشن لے گی،اجلاس میں سابق صدور ، و دیگر نے شرکت کی

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button