شوبز ٹی وی فلم کلچر

علی ظفر اور علی عظمت فائنل کی اختتامی تقریب میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے

پی ایس ایل کی اختتامی تقریب کیلئے پاک فوج کے جوانوں کی پیراٹروپنگ ، ٹائٹل کی جیت کیلئے مقابلہ رات آٹھ بجے شروع ہوگالاہور (پاکستانی پوسٹ نیوز) آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں پی ایس ایل کا بڑا مقابلہ ہو رہا ہے ۔ دلوں کی دھڑکنیں تیز ہیں اورشائقین کا جوش و جذبہ بھی عروج پر ہے ۔ سپر لیگ کا یہ سپر مقابلہ رات آٹھ بجے شروع ہوگا ۔ چھکوں اور چوکوں کی بارش ہوگی ۔ اختتامی تقریب میں گلوکار علی ظفر ، علی عظمت اور فاخر آواز کا رنگ جمائیں گے ۔ چلو چلو لاہور چلو کا نعرہ سب کے دل میں اتر گیا ۔ زندہ دلوں کے شہر میں پی ایس ایل کا میدان بھی سج گیا ۔ آج قذافی سٹیڈیم میں کھیل جمے گا اور خوب جمے گا ۔ شائقین بس شام کا انتظار کریں جب میدان میں صرف چوکوں اور چھکوں کی بھرمار ہوگی ۔ آج پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان قذافی سٹیڈیم لاہور میں گھمسان کا رن پڑے گا ۔ کوئی سٹیڈیم میں میچ کو انجوائے کرے گا تو کوئی گھر پر بڑے مقابلے کا مزا دوبالا کرے گا ۔ پی ایس ایل فائنل کی اختتامی تقریب میں گلوکار علی ظفر سیٹی بھی بجائیں گے اور اپنا رنگ بھی جمائیں گے ۔ گلوکار علی عظمت اور فاخر بھی آواز کا جادو دکھائیں گے ۔ رنگا رنگ اختتامی تقریب کیلئے پاک فوج کے جوانوں نے پیرا ٹروپنگ کی ریہرسل کی ، آج بھی پیرا ٹروپنگ کا شاندار مظاہرہ ہوگا ۔ زندہ دلوں کے شہر میں خوب زندہ دلی کا مظاہرہ ہوگا ۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button