کھیلوں کی دنیا
فائنل میچ کے دوران کھانے پینے کی اشیا گرائونڈ میں لیجانے کی ممانعت
سکیورٹی خدشات کی وجہ سے موبائل فون کے سگنلز بھی نہیں آئیں گے ، شائقین کو کھانے پینے کی اشیا بھی ساتھ لے جانے کی اجازت نہیںلاہور (پاکستانی پوسٹ نیوز ) پی ایس ایل فائنل کے دوران سکیورٹی خدشات کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیا گرائونڈ میں لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی ، اس حوالےسے ذرائع نے بتایا کہ شائقین کے موبائل فونز گرائونڈ میں لانے پر کوئی پابندی نہیں ہوگی مگر موبائل فون کے سنگل بند ہونے کی وجہ سے شائقین کسی کو فون کال نہیں کر سکیں گے ۔ اس کے علاوہ شائقین کو کھانے پینے کی اشیا بھی گرائونڈ میں لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی ۔



