قومی

آپریشن ردالفساد: 6 دہشتگرد ہلاک، 29 غیرملکی گرفتار، اسلحہ برآمد

خیبر ایجنسی کے مختلف علاقوں میں آپریشن "رَدُّالفَساد” کے دوران 6 دہشت گرد مارے گئے، جدید ہتھیاروں اور گولہ بارود کی بھاری مقدار برآمد ہوئی، غیرقانونی طور پر مقیم 29 افغان باشندے گرفتار کر لئے گئے۔

پشاور/خیبر ایجنسی: (پاکستانی پوسٹ نیوز) خیبر ایجنسی میں جمرود شاہ کس اور دیگر علاقوں میں آپریشن "رَدُّالفَساد” کے سلسلے میں سکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کیا۔ فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔ سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کر لیا۔

دہشت گردوں سے مقابلے کے بعد فورسز نے علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کیا جس کے دوران غیرقانونی طور پر مقیم 29 افغان باشندے گرفتار کر لئے گئے۔ ان سے بھی اسلحہ برآمد کیا گیا۔

لکی مروت سے کالعدم تنظیم کے 2 مبینہ سہولت کار رحیم جان اور محمد اسماعیل کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کالعدم تنظیم کیلئے چندہ اکھٹا کرتے تھے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button