قومی

بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ بےضابطگی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

دورانِ سماعت جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ بشریٰ بی بی کے وارنٹ تو جاری نہیں ہوئے؟ تفتیشی افسر کہاں ہیں؟ ادھر کھڑے ہوجائیں، یہ کیس انکوائری ہے یا انویسٹی گیشن کی سٹیج پر ہے؟

اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے کہا کہ ابھی گرفتار کرنے کے کوئی آرڈر نہیں ہیں۔

بشریٰ بی بی کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ یہ کیس اب انویسٹی گیشن میں تبدیل ہوگیا ہے جبکہ وکیل انتظار پنجوتھا نے کہا کہ مستقبل سے متعلق کوئی ضمانت دے دیں۔

جج محمد بشیر نے کہا کہ نیب والے گرفتار کر لیتے ہیں تو یہاں سے تو اچھا ہی ہوگا ناں، بشریٰ بی بی کو نیب نہ پکڑے، یہ نہ ہو کہ شام کو انہیں پکڑ لیں۔

عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس میں بشریٰ بی بی کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

سماعت کے دوران بشریٰ بی بی حاضری لگا کر عدالت سے روانہ ہوگئیں اور عدالت نے ضمانت قبل ازگرفتاری پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو کچھ دیر بعد سنایا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button