جہلم (بیوروچیف مخدوم حسین چوھدری) گزشتہ روز گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس بلال ٹاؤن جہلم میں ایک پیرنٹ ٹیچر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں والدین نے شرکت کی جنہیں طلباء و طالبات کی تعلیمی کارکردگی کے متعلق آگاہ کیا گیا۔ اساتذہ اور والدین نے طلباء کو پیش آنے والی مشکلات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔

ادارہ کے پرنسپل پروفیسر طارق عزیز نے کنٹرولر امتحانات پروفیسر محمد عاصم اور ڈپٹی کنٹرولر پروفیسر حمزہ سعید اور پروفیسر محمد علی کے ہمراہ تمام کلاسز کا وزٹ کیا۔ پرنسپل طارق عزیز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء وطالبات کے لئے انعامات کا اعلان کیا۔ والدین نے طلباء کی کارکردگی کی بروقت اطلاع کے لئے پیرنٹ ٹیچر میٹنگ کے انعقاد کو شاندار الفاظ میں سراہا اور اپنے بچوں کی تعلیمی کارکردگی اور ادارے کی تعلیمی سرگرمیوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ۔
ادارے کے سربراہ پروفیسر طارق عزیز اور کنٹرولر امتحانات پروفیسر محمد عاصم نے اپنے اساتذہ کی محنت، لگن اور بھرپور تعاون پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔



