قومی

* قومی زرعی تحقیقاتی مرکز (NARC)اسلام آباد میں میلاد مصطفیٰ سیمینار کا انعقاد۔

* حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات طیبہ سب کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہے، علامہ ثاقب رضا مصطفائی

اسلام آباد: (شعبہ تعلقات عامہ، پی اے آر سی) ؛ قومی زرعی تحقیقاتی مرکز (NARC) اسلام آباد نے 31 اکتوبر 2023 کو "میلاد مصطفیٰ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار” کا انعقاد کیا۔ اس سیمینار کا مقصد ہماری زندگی پر نبی پاک حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات اور ان کی اہمیت پر روشنی ڈالنا تھا۔ پی اے آر سی کے چیئرمین ڈاکٹر غلام محمد علی نے اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور سیمینار کے انعقاد میں میلاد کمیٹی این اے آر سی کی کوششوں کو سراہا۔

معروف عالم دین علامہ پیرزادہ ثاقب رضا مصطفائی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات پر عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیا اور آپ کی زندگی کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات طیبہ روشنی کا مینار ہے جو تاریک ترین دور میں ہماری رہنمائی کرتی ہے۔ ان کی تعلیمات زمان و مکان کی پابند نہیں بلکہ آفاقی اور لازوال ہیں۔ وہ حکمت، ہمدردی کا ذریعہ ہیںاور ایک منصفانہ اور مکمل زندگی گزارنے کا راستہ ہیں۔جس کے لیے سیرت النبی کا مطالعہ کے ساتھ ساتھ غورفکر ضروری ہے۔

سیمینار کے اختتام پر ڈاکٹر غلام محمد علی نے تمام معزز مہمانوں اور شرکاءکا اس پروقار موقع پر شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

عتیق الاحسن قریشی
انچارج شعبہ تعلقات عامہ پی اے آرسی
0332-5373706

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button